تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں سرجن نہ ہونے سے آپریشن تھیٹر غیر فعال

 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں سرجن  نہ ہونے سے آپریشن تھیٹر غیر فعال

بھیرہ(نامہ نگار )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں سرجن نہ ہونے سے آپریشن تھیٹر غیر فعال ہے اور۔۔

 ہر قسم کے آلات ہونے کے باوجود اپینڈیکس اور ہرنیا کے معمولی آپریشن کے مریض کو بھی بھلوال، سرگود ھایا پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ، خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ ،چو دھری محمد اجمل گوندل اور خالد محمود آرائیں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں سرجن کا فوری تقرر کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں