رہڑھیاں ، رکشے سڑک کے درمیان کھڑے کرنے پر مقدمات درج

رہڑھیاں ، رکشے سڑک کے درمیان  کھڑے کرنے پر مقدمات درج

شاہ پور (نمائندہ دنیا)انفورسمنٹ آفیسر میونسپل کمیٹی محمد صابر نے اندرون میونسپل کمیٹی کی حدود میں رہڑھیاں ۔۔

، رکشے سڑک کے درمیان کھڑے کر کے پھل و سبزیاں فروخت کرنے پر متعدد وینڈرز کے خلاف مقد مات درج کروا د ئیے ، محمد آصف ، امان اللہ ، وقار حیدر میونسپل کمیٹی کی حدود میں سڑک بلاک کر کے پھل و سبزیاں فروخت کر رہے تھے جن کو متعدد مرتبہ وارننگ دی گئی لیکن وہ باز نہیں آئے ، پولیس تھانہ شاہ پور نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں