گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، صارفین مشکلات سے دوچار

 گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، صارفین مشکلات سے دوچار

کندیاں(نمائندہ دنیا )سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔۔

 ، تفصیلات کے مطابق سوئی گیس کی فراہمی کا کوئی باضابطہ نظام یا ٹائم ٹیبل موجود نہیں ہے کبھی علی الصبح گیس بند ہوجاتی ہے تو کبھی دن کے اوقات میں،اور کبھی رات کو اچانک گیس غائب ہوجاتی ہے شیڈول سے ہٹ کر گیس کی سپلا ئی منقطع ہونے سے امور خانہ داری شدید متاثر ہو رہی ہے ، خواتین کھانا بنانے سے قاصر، بچے سکول اور ملازم پیشہ دفاتر بغیر کھانا کھائے اپنے اداروں میں ڈیوٹی پر جانے کے لئے محبور ہیں ،کندیاں سوء گیس صارفین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی کے لئے جاری کردہ ٹائم ٹیبل پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں