آوارہ کتے شہریوں اورراہ گیروں کے لئے وبال جان بن گئے
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )آوارہ کتے شہریوں اورراہ گیروں کے لئے وبال جان بن گئے تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر8،9اور مرکزی قبرستان میں ۔۔
آوارہ کتوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں جو قبرستان میں اپنے عزیزوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے جانے والوں، راہ گیروں اور سکول جانے والے طلبا اور طالبات پر بھونکنا شروع کر دیتے ہیں بعض اوقات ان پر حملہ آور ہو کر کاٹ لیتے ہیں شہری حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر وارڈ نمبر8,،9اور قبرستان سے آوارہ کتے تلف کئے جائیں ۔