معمولی تلخ کلامی پر 17سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا
بھلوال(نمائندہ دنیا)معمولی تلخ کلامی پر 17 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ، نواحی چک نمبر 11 بلوچاں والا کے رہائشی محمد علی حسن کو ۔۔
عثمان غنی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزم مقتول کو کچھ عرصہ سے قتل کی دھمکیاں دے رہا تھا،گزشتہ روز چک نمبر11بلوچاں والا میں محمد علی حسنوالی بال کھیل رہا تھا کہ معمو لی تلخ کلامی پر عثمان غنی نے پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا،اسے زخمی حالت میں فوری طور پرٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔