عوامی خدمت ہی میری سیاسی زندگی کا محور و مقصد ہے ، راؤ طاہر مشرف
بھلوال(نمائندہ دنیا)سابق امیدوار حلقہ این اے 82راؤ طاہر مشرف نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہی میری سیاسی زندگی کا محور و مقصد ہے ۔۔
اب عوام کو لالی پاپ دینے سے کچھ نہیں ہوگا حکومت کو چاہیئے کہ وہ عملاً عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ میں نے حلقہ این اے 82کے عوام کی خدمت کو اپنے اوپر لازم کرلیا ہے اور انشاء اﷲ عوامی خدمت کا یہ مشن جاری رہے گا راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ مجھے کسی عہدے یا سیٹ کا لالچ نہیں ہے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے اور عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائینگے ۔