حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرکے کوئی تیر نہیں مارا ،رائے منیر احمد کھرل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ رائے منیر احمد کھرل نے کہا ہے کہ بجلی کی۔۔
قیمتوں میں کمی کا ڈھونڈارا پیٹنے والے حکمران یہ مت بھولیں کہ بجلی کی مانگ میں سولر پینل آنے سے ہر گزرتے دن کیساتھ کمی ہورہی ہے اب تو ایسی ٹیکنالوجی آگئی ہے جس سے سولر رات کو بھی بجلی فراہم کرتا ہے اور یہ نقصان کمپنیاں کسی طرح بھی برداشت نہیں کرسکتیں حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرکے کوئی تیر نہیں مارا مزید مستقبل قریب میں موبائل کمپنیوں کی طرح بجلی فروخت کرنیوالی کمپنیاں بھی یونٹ کے حساب سے پیکیج دینے جارہی ہیں۔