انسداد پولیو مہم ، اسسٹنٹ کمشنر کا شاہ پور اور گردونواح کے دورے ،عملے کی کارکردگی چیک کی

 انسداد پولیو مہم ، اسسٹنٹ کمشنر  کا شاہ پور اور گردونواح کے  دورے ،عملے کی کارکردگی چیک کی

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) انسداد پولیو مہم کے پہلے روز پولیو فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر زوہیب شفیع نے ۔۔

شاہ پور اور گردونواح کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیو ٹیمز کی کارکردگی کو چیک کیا۔ انہوں نے بس سٹینڈ پر موجود ٹیم کو مسافر بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کی ہدایت کی اور والدین سے پولیو ویکسین پر بات کی۔ اسسٹنٹ کمشنر زوھیب شفیع نے کہا کہ جاری انسداد پولیو مہم میں تحصیل بھر میں 63 ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے ہدف مقررہ کیا گیا ہے ۔ موذی مرض کے خاتمے تک پولیو مہم جاری رہے گی ۔ ڈی ایس پی شاہ پور سرکل چوہدری ارشد گوندل نے بھی پولیو ٹیموں کی کارکردگی چیک کی اور سیکورٹی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کہیں بھی پولیو ٹیموں کے کام میں رکاوٹ ڈالی جائے یا انہیں ہراساں کیا جائے تو اس کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن میں کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں