محنت کافی نہیں ، جدید طریقہ کاشت سے استفادہ کرنا ہوگا،کمشنر

 محنت کافی نہیں ، جدید طریقہ کاشت سے استفادہ کرنا ہوگا،کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی ،کسانوں کی حوصلہ افزائی اور پاکستان کے زرعی مستقبل کو روشن بنانے کیلئے ایگری میلوں کا انعقاد ایک وژن کاعکاس ہے۔۔

، ایسے میلے کسانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں جہاں وہ تحقیق کرنے والے اداروں ، ماہرین زراعت سے سیکھتے ہیں، وہ سٹیٹ بینک آف پاکستان او رمحکمہ زراعت کے باہمی اشتراک سے آرٹس کونسل کمپلیکس میں ایگری میلہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ، کمشنر نے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے ،جہاں زمین ذرخیز ، پانی کی نعمت میسرہے اورکسان اپنی محنت سے زمین کو سونا اگلنے پر مجبور کر دیتاہے ، لیکن آج کے دور میں صرف محنت کافی نہیں ہمیں ٹیکنالوجی تحقیق اور جدید طریقہ کاشت سے استفادہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب زرعی شعبے کی بہتری کیلئے کئی منصو بوں پر عمل کررہی ہے ۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ ایگری میلوں کے انعقاد کامقصد صرف معلومات کی فرہمی تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ کسانوں کوعملی طورپر نئی ٹیکنالوجیز سے روشناس کروایا جائے ۔ کمشنر نے ایگری میلے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ کسان صرف فصل نہیں اگاتا بلکہ وہ ہماری معیشت ، ہمارے گھروں کی خوشحالی او رقوم کے مستقبل کی بنیاد رکھتا ہے ۔ ایگری میلے میں ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین ، ڈائریکٹر سٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر سلیم ، چیف منیجر کاشف باجوہ اور صدر چیمبر آف کامرس خواجہ یاسر قیوم سمیت کسان نمائندوں اور کاشتکاروں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں