ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ،معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ضلع میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے اور۔۔
میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کاحکم جاری کیا ہے ،کمشنر کی زیر صدارت محکمہ ہائی ویز اور صحت کی سکیموں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ڈی سی دفتر کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرفروہ عامر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ سہیل سکندر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر کو ہائی ویز اور صحت کے شعبے میں جاری ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں منصوبوں کی موجودہ پیشرفت، درپیش چیلنجز، فنڈز کے استعمال اور کام کے معیار پر روشنی ڈالی گئی۔کمشنر نے متعلقہ افسر کوں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیح ہیں اور ان میں تاخیر ناقابلِ قبول ہے ۔