والد کے بعد چچا کا انتقال بہت بڑا صدمہ ہے ،مختار احمد بھرتھ

 والد کے بعد چچا کا انتقال بہت  بڑا صدمہ ہے ،مختار احمد بھرتھ

بھیرہ(نامہ نگار)وزیر مملکت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ والد کے انتقال کے بعد چچا کا اس دار فانی سے اچانک چلے جانا بھرتھ خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔۔۔

 ہم اپنے مرحوم والد سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر اعجاز احمد بھرتھ اور چچا سابق تحصیل ناظم مرحوم ملک امتیاز احمد بھرتھ مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت جاری رکھیں گے ،وہ اپنے چچا سابق تحصیل ناظم کے انتقال پر تعزیت کے لیے آنے والے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں