حکومت نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کردیا ، ندیم اکرم چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابق امیدوارحلقہ پی پی 74ندیم اکرم چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے کیونکہ جس طرح مہنگائی پاکستان میں بڑھ رہی ہے۔۔۔
اس کے نتائج حکومت کو برداشت کرنا پڑینگے 116روپے پٹرول ہونے پر عوام کو جھوٹے دلاسے دینے والے اب کہاں غائب ہوگئے ہیں جو 300روپے کی حد کو چھو گیا ہے۔ اور یہ لوگ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں بجلی’ گیس’ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کیلئے تحفہ ہیں جو حکومت کی جانب سے عوام کو دیئے گئے حکومت کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے اگر حکومت نے اپنی روش برقرار رکھی تو آنیوالے دنوں میں ان کا نام لیوا کوئی نہیں بچے گا ۔