صفائی نہ ہونے سے سیم نا لے کو جھاڑیوں اور جڑی بوٹیوں نے ڈھانپ لیا،صفائی کرانے کا مطالبہ

صفائی نہ ہونے سے سیم نا لے کو  جھاڑیوں اور جڑی بوٹیوں نے  ڈھانپ لیا،صفائی کرانے کا مطالبہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ ڈرینج سرگودھا کے افسروں کی مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے 2 ایل ایف ایس ڈرین کی عرصہ دراز سے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سیم نالہ جھاڑیوں اور جڑی بوٹیوں سے ڈھک چکا ہے۔۔۔

جس سے پانی کا نکاس نہ ہونے سے پانی کی سطح زمین سے بلند ہونے کی وجہ سے دئیوال، للیانی، 22 شمالی، 6، 7 شمالی اور درجنوں دیہاتوں میں فصلیں اور باغات متاثر ہونے لگے ، کاشتکاروں شیر احمد، مہر اعجاز بکھر، راجہ الطاف، عمران ،فاروق ودیگرنے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ نالے کی صفائی کا حکم دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں