ڈی پی او خوشاب کی ایک ہی روز تین مقامات پر کھلی کچہریاں

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم نے ایک ہی روز میں تحصیل خوشاب کے تین مقامات پر کھلی کچہریاں لگائیں۔۔۔
ڈی پی او نے ڈی ایس صدر کے دفتر جوہر آباد کے چک نمبر13اور چک نمبر8میں لگائی جانیوالی ان کھلی کچہریوں کے دوران متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے ،ڈی پی او خوشاب نے کھلی کچہریوں میں آنیوالیے مردو خواتین سے پولیس کے حوالے سے شکایات سنیں اور ان کے ازالہ کیلئے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے ۔