سنٹرل جیل میانوالی میں قیدیوں میں والی بال اور رسہ کشی کے مقابلے

سنٹرل جیل میانوالی میں قیدیوں  میں والی بال اور رسہ کشی کے مقابلے

میانوالی (نامہ نگار )سنٹرل جیل میانوالی میں سرگودھا ریجن کی جیلوں کے درمیان والی بال اور رسہ کشی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

ٹورنامنٹ کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سرگودھا ریجن سرگودھا سعید اللہ گوندل نے کی۔ سیکریٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب لاہور کی ہدایت پر جیلوں کے قیدیوں کے درمیان مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ میں سرگودھا ریجن کی تما م جیلوں کی والی بال اور رسہ کشی کی ٹیموں نے شمولیت کرتے ہوئے بہترین کھیل پیش کیا۔ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسیران کو انٹرریجن ٹورنامنٹ منعقدہ لاہور کے لیے منتخب کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں