بلاک نمبر3کے کاروباری مرکز میں موٹرسائیکلوں کا داخلہ بند،اے سی نے بیرئیر لگوا دئیے
سلانوالی(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی نے چوک بلاک نمبر 3 کے بڑے کاروباری مرکز کی چھوٹی گلیوں میں موٹر سائیکل کی انٹری بند کرنے کے لیے انٹری راستوں پر بیریئر لگوا دیے۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ بلاک نمبر تین جو کبھی ایک رہائشی علاقہ تھا اور اب سلانوالی شہر کا سب سے بڑا کاروباری مرکز بن چکا ہے ،مارکیٹ میں دن بھر خریداری کے لیے ہجوم ہوتا ہے اور تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی،شہریوں نے بیریئر لگوا نے کو مستحسن اقدام قرار دیا ہے ۔