کمشنر کی نابینا طالبات کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات میں شرکت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے گورنمنٹ پرائمری سکول برائے نابینا طالبات کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں طالبات نے مختلف فنّی و ثقافتی پروگرام پیش کیے جن میں ملی نغمے ، خاکے ، ٹیبلو، اور اشاروں کی زبان میں تقاریر شامل تھیں۔ حاضرین نے بچوں کی محنت اور اعتماد کو سراہتے ہوئے بھرپور داد دی۔ کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی بچے ہمارا فخر ہیں، ان کی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ معاشرے کے ہر طبقے کو ان بچوں کے لیے اپنے دل کے دروازے اور وسائل کھولنے ہوں گے ۔