مکڑوال میں کامیاب آپریشن ،آئی جی نے اہلکاروں کو انعام سے نوازا

 مکڑوال میں کامیاب آپریشن ،آئی جی نے اہلکاروں کو انعام سے نوازا

کالاباغ،میانوالی(نمائندہ دنیا،نامہ نگار ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میانوالی کا دورہ کیا اور مکڑوال میں کامیاب آپریشن پر افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔۔۔

آئی جی پنجاب نے 10 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر اہلکاروں کو شاباش دی انہوں نے آپریشن میں شامل اہلکاروں، ایلیٹ اور سی ٹی ڈی افسران کو کیش ایوارڈز سے نوازا بعد ازاں آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے تھانہ مکڑوال کے مورچوں کا جائزہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں