پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر نے معائنہ کیا

پری  فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر نے معائنہ کیا

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر وچیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خالد جاوید گورائیہ کی زیر نگرانی سنٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122میانوالی میں پری فلڈ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا۔۔۔

 ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) ساریہ حیدر خان،اے ڈی سی جی سلمان احمد لون، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ایکسئین ائریگیشن اسد شفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع السلام، ڈی ایچ او منصور خان اور پی ڈی ایم اے کے ابزرور رضوان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے فلڈ فائٹنگ آلات کی فعالیت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر نوید اقبال نے ریسکیو 1122 کی جانب سے لگا ئے گئے میڈیکل اور فلڈ فائیٹنگ سٹالز اور دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے لگائے گئے اسٹالزکا وزٹ کرایا اور ریسکیو تیراک اور غوطہ خوروں کی صلاحیتوں اور آلات کے بارے مکمل بریفنگ دی۔ خالد جاوید گورائیہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے کی گئی تیاریوں کو تسلی بخش قرار دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں