ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے آر پی او کی زیر صدارت اجلاس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹریفک حادثات پر قابو پانے ،بغیر فٹنس کے چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کیے گئے اقدامات جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈی پی او محمد صہیب اشرف،ایڈیشنل ایس پی ضیاء اﷲ،ایس پی پٹرو لنگ محمد اختر جوئیہ،ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد یوسف،آرٹی سیکرٹری محمد طاہر، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد سعید،ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز عمر فاروق اور ایس ڈی او ہائی وے نے شرکت کی۔