دنیا کی خبر پر ایکشن،فاروقہ میں کتے مار مہم شروع

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)روز نامہ دنیا میں خبر شائع ہونے پر بلدیہ فاروقہ نے آوارہ کتے تلف کرنا شروع کر د ئیے ہیں۔۔۔
بلدیہ کے اہلکاروں نے مین روڈ اور وارڈ نمبر 9سے گذشتہ روز 10کتے تلف کئے تاہم اسوقت بھی 100سے زائدکتے وارڈ نمبر8سمیت دوسرے وارڈز میں موجود ہیں، شہری حلقوں کے مطابق جوں جوں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا یہ کتے باو لے ہونا شروع ہو جائیں گے ،قبل ازیں متعدد لڑکے اور جانور باولے کتے کے کاٹنے سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ان حلقوں نے آوارہ کتوں کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔