تجاوزات کیخلاف 12گھنٹے طویل آپریشن،دکانیں،کھوکھے مسمار

تجاوزات کیخلاف 12گھنٹے طویل آپریشن،دکانیں،کھوکھے مسمار

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی انتظامیہ نے نواحی قصبہ شاہ نکڈر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران ہیوی مشینری کے ذریعے پختہ ونیم پختہ تجاوزات کو بلڈوز کر دیا گیا۔۔۔

12 گھنٹوں کے طویل آپریشن میں قصبہ کے چوک میں کمرشل مارکیٹ کے قرب و جوار میں تمام ناجائز دکانوں، کھوکھوں کے علاوہ سلانوالی جھنگ مین روڈ کے مقام پر تجاوزات کے خاتمہ کے لیے آپریشن کیا گیا ،10 روز قبل اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی طارق محمود گل نے محکمہ مال کے ریونیو افسران پٹواریوں اور دیگر سٹاف کے ہمراہ قصبہ شاہ نکڈر ر کا دورہ کر کے تجاوزات کا جائزہ لیا تھا اور مساجد کے لاؤڈ سپیکر پر اعلانات کرائے تھے کہ قصبہ کے مکین از خود تجاوزات ہٹا لیں بصورت دیگر سلانوالی انتظامیہ بلا فریق آپریشن کر کے تجاوزات کو بلڈوز کر دے گی ۔ اسسٹنٹ کمشنر کسی سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہ لائے ، تمام تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں