ڈی پی او میانوالی کا 3تھانوں کا دورہ،سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ہدایات دیں

ڈی پی او میانوالی کا 3تھانوں  کا دورہ،سکیورٹی کو فول پروف  بنانے کیلئے ہدایات دیں

کالا باغ ، میانوالی (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل نے سرکل عیسیٰ خیل کے دورہ کے دوران تھانہ کالاباغ، چاپری اور کمرمشانی کا وزٹ کیا۔

دوران وزٹ تینوں تھانوں میں جوانوں سے ملاقات کی اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے تھانوں میں SIPs کے تحت دی جانے والی سہولیات میں کیومیٹک مشین، فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ چیک کیا اور حوالات کا معائنہ کیا۔ڈی پی او میانوالی نے تھانوں میں موجود نفری کو حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر سکیورٹی کو فول پروف بنانے اور علاقے میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے مناسب ہدایات دیں۔اس موقع پر ایس ڈی پی او عیسیٰ خیل محمد اشرف بھی ہمراہ موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں