نواحی چک 26 جنوبی کی دو بڑی برادریوں کے درمیان صلح

نواحی چک 26 جنوبی کی دو بڑی برادریوں کے درمیان صلح

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی چک 26 جنوبی کی دو بڑی برادریوں کے درمیان صلح طے پاگئی، عرصہ دراز سے چلی آ رہی دونوں برادریوں کے درمیان دشمنی۔۔۔

 علاقہ کی معزز شخصیات کی کاوشوں کی بدولت چک کی جامع مسجد میں دوستی میں تبدیل ہو گئی، ہردلعزیز سیاسی وسماجی شخصیت چو دھری عبدلمجید رفیق جٹ برادرز اور چو دھری شاھد رسول گجر برادرز بغل گیر ہوگئے ، دونوں برادریوں کی صلح علاقہ کے لیے خوش آئند بات ہے ، صلح کی تقریب میں مقررین کا کہنا تھا کہ دو بھائیوں میں صلح کروانا سنت نبوی ہے اور اس کام سے اﷲ تعالیٰ بہت خوش ہوتے ہیں،میاں شکیل احمد،میاں مخدوم تیمور،ماھیا جٹ،ظفر چدھڑ،کاشف ریاض گجر،قیصر باجوہ،عمرفاروق باجوہ اور میاں ساجد آرائیں سمیت علاقہ بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں