سلانوالی کے نواحی قصبہ شاہین آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

سلانوالی کے نواحی قصبہ شاہین آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی کے نواحی قصبہ شاہین آباد میں تجاوزات کے خاتمہ کے لیے آپریشن سلانوالی سرگودہا مین روڈ سلانوالی چک نمبر 125 جنوبی روڈ پر پختہ ونیم پختہ دوکانیں کھوکھے و دیگر ہر قسم کی تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔۔۔

 اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی طارق محمود گل کی نگرانی میں جاری آپریشن کلین اپ میں محکمہ مال کے ریونیو افسران تحصیلدار گرداورز اور پٹواریوں سمیت میونسپل کمیٹی سلانوالی کے انکروچمنٹ سٹاف نے حصہ لیا تجاوزات آپریشن میں ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا یاد رہے کہ سلانوالی انتظامیہ کی جانب سے قصبہ شاہین آباد کے تجاوز کنندگان کو وارننگ جاری کی گئی تھی کہ قصبہ شاہین آباد کے مکین از خود تجاوزات کو ختم کریں بصورت دیگر سلانوالی انتظامیہ آپریشن کر کے تمام تجاوزات کو بلڈوز کر دے گی لیکن قصبہ شاہین آباد کے مکینوں نے انتظامیہ کے وارننگ کو خاطر میں نہیں لیا جس پر آپریشن کر کے تمام تجاوزات کو بلڈوز کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں