پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ،نعرے بازی
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلعی صدر مقام جوہرآباد میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے سرور شہید چوک سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔۔۔
جو پرانا ڈالخانہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیا اﷲ ، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر سنیٹر غوث نیازی مسلم لیگ(ن) لائرز فورم کے ضلعی صدر چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ ، مرکزی انجمن تاجران جوہر آباد کے صدر عثمان جنجوعہ کی زیر قیادت نکالی جانیوالی ریلی کے شرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی اور بیرونی جارحیت کی صورت میں اپنی جراتمند افوج کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ، ریلی کے اختتام پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاء اﷲ ، ڈاکٹر غوث محمد نیازی ، چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ہماری جراتمند افواج پاکستان کی عزت و وقار کی علامت اور ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کی ضمانت ہیں ، کسی بیرونی جارحیت کا موثر اور بھر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔