کسان کارڈ: سرگودھا ڈویژن کے 56 ہزار465 کاشتکاروں کو بلا سود قرضے جاری

کسان کارڈ: سرگودھا ڈویژن کے 56 ہزار465 کاشتکاروں کو بلا سود قرضے جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر زراعت سرگودھا ڈویژن چو دھری شاہد بھٹی نے روزنامہ دنیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ۔۔۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کسان کارڈ کی مد میں کاشتکاروں کو اربوں روپے کے قرضہ جات بلا سود فراہم کر رہی ہیں اس ضمن میں سرگودھا ڈویژن کے 56ہزار464کاشتکاروں کو گندم کی کاشت کیلئے چار ارب روپے کے بلا سود قرضہ جات دیئے جس سے کھاد، بیج اور زرعی ادویات خرید کی گئیں، اب ان کاشتکاروں سے قرضہ جات کی باآسانی وصولی کے طریقہ کے مطابق ان سے التماس کی جا رہی ہے کہ وہ جتنی جلدی واجبات جمع کروائیں گے انہیں پہلے سے ڈبل بلا سود قرضہ حاصل کرنے میں آسانی ہو گی ،اب ایک سے پچیس ایکڑ رقبہ تک کے کاشتکار حکومت پنجاب کی اس شاندار سکیم سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں، قرضہ جات حاصل کرنیوالے کاشتکار سود، بینک پراسس فیس سے بری الذمہ ہونگے ، جن کاشتکاروں کے پاس کسان کارڈ نہیں ہیں وہ فوری طور پر اپنا شناختی کار نمبر8070پر بھیج کر کسان کار ڈ حاصل کر سکتے ہیں ، جبکہ معلومات اور آگاہی کیلئے محکمہ زراعت کے ساتھ ساتھ پنجاب بینک نے بھی سہولت سنٹر ز قائم کر رکھے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ دستیاب وسائل کے مطابق ملک میں زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے ،کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے فیلڈ اسسٹنٹ ہمہ وقت موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں