سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی ناقابل قبول:سیدغلام مرتضی شاہ

 سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ  معطلی ناقابل قبول:سیدغلام مرتضی شاہ

موچھ(نمائندہ دنیا)سیاسی، وسماجی شخصیت سیدغلام مرتضی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی ایک ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

 یہ اقدام نہ صرف 1960 کے اس تاریخی معاہدے کی روح کے منافی ہے ، بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے ۔ بھارت کا یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ اس کے جنگی جنون اور عالمی معاہدوں کے احترام سے انحراف کا واضح ثبوت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے کا ایک اہم ستون ہے ، جسے عالمی بینک کی ثالثی میں طے کیا گیا تھا۔ بھارت کا اسے یک طرفہ طور پر معطل کرنے کا اعلان نہ صرف اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے ، بلکہ عالمی برادری کے سامنے اس کی بدنیتی کو بھی عیاں کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ اور عالمی بینک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کے اس غیر قانونی اقدام کا فوری نوٹس لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں