مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں سے رعایت نہ برتی جائے ،ڈی سی

مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں سے رعایت نہ برتی جائے ،ڈی سی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز / پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم اپریل سے اب تک 28 روز میں گراں فروشوں کیخلاف 86 ہزار کاروائیاں کیں۔۔۔

 پرائس ایکٹ کی خلاف وزی پر 30 لاکھ 66 ہزار پانچ سو روپے جرمانے عائد، 144 افراد گرفتار، 55 مقدمات کا اندراج اور 59 کاروباری مراکز کو سیل کردیا گیا. ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول میکنزم کو بہتر بنایا گیا ہے ، گلی محلوں اور تمام یونین کونسلوں میں پرائس مجسٹریٹس باقاعدگی سے چھاپہ مار کاروائیاں کررہے ہیں تاکہ مصنوعی مہنگائی کا تدارک یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے پٹرول، پھلوں /سبزیوں اور دیگر اشیائے ضر وریہ کی مہنگے داموں فروخت کے حوالے سے درجنوں مارکیٹوں پر چھاپہ مار کاروائیاں کیں اور مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والے دوکانداروں کو جرمانے عائد کیے ۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لائیں ،مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والے کسی بھی فرد کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں