سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا اچانک فیصل مسعود ہسپتال کا دورہ

 سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا اچانک فیصل مسعود ہسپتال کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے پیر کے روز ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ کیا۔

سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے زیر تعمیر گورنمنٹ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کا موقع پر جا کر جائزہ لیا، جہاں پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر وارث فروکہ ،ایم ایس ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف اور آئی ڈیپ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر قیصر عباس نے بریفنگ دی اور بتایا کہ 30 مئی 2025 تک او پی ڈی کا کام مکمل ہو جائیگا جبکہ ہسپتال کا تمام تعمیراتی کا 30 ستمبر تک کام مکمل ہوگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتال کا اب تک 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔ ایم ایس ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے سیکرٹری صحت کو طبی سہولیات کے بارے بریفنگ دی۔ سیکرٹری صحت عظمت محمود نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ و دیگر شعبوں کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں جاری ری و یمپنگ کے کاموں کاجائزہ بھی لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں