پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ،مودی کی چال :قومی یکجہتی کانفرنس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل انتظامیہ سرگودہا کے زیر اہتمام نجی ہال میں قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی،اس موقع پرکمشنر جہانزیب اعوان ، محمد وسیم ، ڈی پی او ڈاکٹر صہیب اشرف چاروں اضلاع کے افسران ،مولانا عبد الستار نیازی، مولانا احمد علی ندیم، مولانا فتح محمد راشدی ، جیدعلمائکرام و مشائخ عظام نے شرکت کی، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں،علمائکرام منبر و محراب کے ذریعے قومی یکجہتی،مذہبی ہم آہنگی اور ملکی وحدت کو پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، پیغام پاکستان وہ عظیم بیانیہ اور فتویٰ ہے جس میں فرقہ واریت،دہشت گردی اور خودکش حملوں کو حرام قرار دیا گیا ہے ،ہم پیغام پاکستان کے پیغا م کو ہر گھر کی آواز بنا دیں گے ، پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ اور مودی حکومت کی چال ہے ،جس کو ہم سب مسترد کرتے ہیں، انڈیا نے اگر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو ہم اپنے سپہ سالار کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے ، مزید کہا کہ ریاست، پاکستانی عوام اور امت مسلمہ اہل فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے کہا کہ مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد اور تمام مکاتب فکر کے جید علمائکرام،امن کمیٹیوں کے عمائدین اور شرکائکا سرگودہا ڈویژن میں قومی یکجہتی کانفرنس میں تشریف آوری پر شکریہ اداکرتے ہیں۔آخر میں ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعائکی گئی۔