ڈاکٹر مسجد میں صلح کر کے مکر گئے ،بے بنیاد مقدمات کا اندراج نہ روکا تو ہر قدم اٹھائیں گے ،سید افتخار حسین شاہ ودیگر

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی ضلع بھکر کے امیر سید افتخار حسین شاہ،رانا ابوحریرہ ایڈوکیٹ،رانا صغیر احمد سابق چیئرمین ایم سی کلورکوٹ اور رانا صغیر تاجر راہنماء نے۔۔
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلورکوٹ کے ڈاکٹروں نے شہریوں پر بے بنیاد مقدمات کے اندراج کو نہ روکا تو ہر قدم اٹھائیں گے ہسپتال کے ایم ایس اور ڈی ایس پی کلورکوٹ کے رویہ کا نوٹس لیا جائے اور دونوں کا کلورکوٹ سے تبادلہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ڈاکٹروں نے شہریوں پر مقدمہ درج کرایا ڈاکٹروں نے ہسپتال کی مسجد میں صلح کی اور پھر مکر گئے ہیں اب ڈاکٹروں نے شریف شہریوں پر دوسرا جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم ایس کیوجہ سے ہسپتال کے حالات خراب ہو گئے ہیں۔انہوں نے ڈی ایس پی کلورکوٹ اور ایم ایس کے کلورکوٹ سے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ من گھڑت جھوٹی ایف آئی ار کو خارج کیا جائے ۔