جماعت اسلامی نے 4000کلو کھانے پینے کا سامان کارگو طیارے پر غزہ بھیج دیا،طارق خان

جماعت اسلامی نے 4000کلو  کھانے پینے کا سامان کارگو  طیارے پر غزہ بھیج دیا،طارق خان

موچھ(نمائندہ دنیا)طارق خان پریس سیکرٹری جماعت اسلامی موچھ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن نے۔۔

 ایک خصوصی طیارہ کارگو کے ذریعہ 4000 کلوگرام وزنی سامان غزہ فلسطین روانہ کردیا ہے ،اس طیارہ کارگو میں ادویات ،کھانے پینے کا سامان ،خیمے اور دوسری ضرورت کا خصوصی سامان شامل ہے ، جماعت اسلامی اب تک بے حساب امداد غزہ تک پہنچا چکا ہے تاہم امدادی سر گرمیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں