چوری کے 15 مقدمات میں مطلوب 2 رکنی گینگ گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ ساجد شہید نے موٹر سائیکل چوری۔۔
،کار چوری اور رکشہ چوری کے 15 مقدمات میں مطلوب 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے چوری شدہ 1 کار 9 موٹر سائیکلیں اور 1 رکشہ برآمدہوئے ، گرفتار ملزمان میں عمر دراز اور لیاقت نامی ملزمان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کی تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے ۔ برآمد مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا ۔