قوم حکمرانوں کے دوہرے معیار کو سمجھے اب مودی کے ہاتھ توڑنے کی بات کیوں نہیں کرتے ؟شفقت عباس اعوان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایم این اے شفقت عباس اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں قوم شعور حاصل کرچکی ہے۔۔
نظام تعلیم کا بیڑہ غرق کیا جارہا ہے رہی سہی کسر مراکز صحت کو ٹھیکوں پر دیکر اس کو بھی عوام سے طبی سہولتیں چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے ایک طرف تو بھارت آبی جارحیت پر اترا ہوا ہے دوسری طرف ہمارے حکمران خاموشی تماشائی بنے ہوئے ہیں ہمارے دور اقتدار میں جب ابھی نندن کا واقعہ ہوا تو موجودہ وزیر اعظم اسمبلی میں مودی کے ہاتھ توڑنے کی پُر جوش تقریر کررہے تھے اب یہ ان کے ہاتھ توڑنے کی بات کیوں نہیں کرتے قوم ان کے دوہرے معیار کو سمجھے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے اور ملکی دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریگی۔