یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام میڈیکل پروفیشنلز ویک کے حوالے سے آگاہی واک،خصوصی سیشن
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام میڈیکل پروفیشنلز ویک 2025 کی مناسبت سے آگاہی واک اور۔۔
خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کے ذریعے طب کے شعبے میں میڈیکل لیبارٹری ماہرین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔یہ واک بی ایس میڈیکل لیبارٹری سائنسز کے آخری سال کے طلبہ و طالبات نے منعقد کی، جس کی نگرانی شعبہ کے انچارج ڈاکٹر محمد مصطفیٰ قمر، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض اور دیگر اساتذہ نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مصطفیٰ قمر نے طلبہ اور فیکلٹی کی کاوشوں کو سراہا اور میڈیکل سائنس کے شعبے میں مسلسل ترقی، جدید مہارتوں کے حصول اور تحقیق کی اہمیت پر زور دیا۔