ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کا واں بھچراں میں کالج اور سکول میں قوانین بارے لیکچر

ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کا واں بھچراں  میں کالج اور سکول میں قوانین بارے لیکچر

میانوالی (نامہ نگار ) ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے واں بھچراں میں کالجز واں بھچراں اور گورنمنٹ ہا ئی ء سکول واں بھچراں کے سٹوڈنٹس کو ہیلمٹ کی ۔۔

افادیئت،روڈ کراسنگ،لین ڈسپلن سے متعلق لیکچر دیا،مزید روزمرہ چنگچی رکشہ ڈرائیونگ لائسنس کیمپین کے سلسلہ میں اڈہ واں بھچراں چنگچی اسٹینڈ پر چنگچی رکشہ ڈرائیورز کو رکشہ ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بریفنگ دی۔ڈرائیورز کو بریف کیا گیا کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کی جانب سے رکشہ لائسنس کے حصول کا طریقہ کار رکشہ ڈرائیورز کی سہولت کے لیے آسان کر دیا گیا ہے جس میں بروز اتوار رکشہ ڈرائیونگ لائسنس حصول کے لیے مختص کر دیا گیا ہے تاکہ چنگچی رکشہ ڈرائیورز کی سکول ڈیوٹی متاثر نہ ہو اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا چنگچی رکشہ کا لرنر پرمٹ بنوائیں اور لرنر پرمٹ کی مدت پورے ہوتے ہی لائسنس کے حصول کے لیئے ڈرائیونگ سینٹر پر تشریف لائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں