تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پر ریلوے ملازمین کا احتجاج

تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پر ریلوے ملازمین کا احتجاج

کندیاں(نمائندہ دنیا ) تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پر کندیاں کے ریلوے ملازمین نے بینک کے سامنے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔۔

 ریلوے پریم یونین کے مرکزی چیف آرگنائزر ملک اکرام کندی ، ملک مہتاب کندی، غلام شبیر سیالوی و دیگر مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے پشاور ڈویژن کی نااہلی اور روایتی سستی کی وجہ 16 تاریخ کو ملنے والی تنخواہوں کی ایڈوائس 26 تاریخ کو بینکمیں پہنچ گئی باقی بینکوں نے تنخواہوں کی ادائیگی کر دی لیکن ابھی تک ریلوے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی ہم تمام ریلوے ملازمین مطالبہ کرتے ہیں کہ ریلوے ملازمین کی تنخواہیں بزریعہ ریلوے کیشیر ادا کی جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں