بلوچستان کے علاقہ پسنی میں شہید پاک فوج کا جوان سپرد خاک
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )بلوچستان کے علاقہ پسنی میں جام شہادت نوش کرنیوالے جوہرآباد کے سپوت نائیک ملک احمدنواز سنوانسی کا ۔۔
جسد خاکی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ جوہرآباد کے قبرستان زبیر آباد میں سپردخاک کر دیا گیا، شہید کی میت جوہر آباد پہنچی ،علاقہ کے مکین اس کے استقبال کیلئے امڈ آئے ،شہید کی نماز جنازہ میں اعلی فوجی افسران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد شریک تھی، شہید کی تدفین کے دوران پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی، اور بریگیڈیر جاوید ریاض، لیفٹیننٹ کرنل عاصم خان اور کیپٹن مزمل نے شہید کے مزار پر صدر مملکت، آرمی چیف و دیگر عسکری قیادت کی جانب سے پھول چڑھائے ،ملک آحمدنوازسنوانسی پسنی میں مسکان چوک قبرستان کے قریب گاڑی میں بم دھماکے میں شہید ہو ئے تھے ۔