فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کا یونیورسٹی آ ف سرگودھا کا دورہ

فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کا یونیورسٹی آ ف سرگودھا کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن فہد شہباز نے یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس سے ملاقات کی۔۔۔

یوتھ پروگرام سے مستفید طلبہ سے بات چیت کی اور یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کی سہولت کے لیے قائم کردہ مختلف مراکز کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے یونیورسٹی کے دیگر سینئر حکام کے ہمراہ مہمان کو خوش آمدید کہا ۔ اجلاس میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کے لیے مختلف اقدامات پر گفتگو ہوئی۔پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے مہمان کو یونیورسٹی کی تعلیمی اور انتظامی ترقی سے آگاہ کیا اور ہنر پر مبنی تعلیم کی فراہمی سے متعلق یونیورسٹی کی پالیسی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی طلبہ میں کاروباری ذہن سازی اور اختراع کو فروغ دے رہی ہے جو وزیراعظم کے خود کفیل اور ترقی یافتہ پاکستان کے وژن سے ہم آہنگ ہے ۔بعد ازاں فہد شہباز نے یوتھ پروگرام سے مستفید تقریباً 200 طلبہ سے ایک تعارفی سیشن میں خطاب کیا۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ملکی سماجی و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ سیشن کے اختتام پر سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا جس میں طلبہ نے حکومتی یوتھ پروگرامز سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں