مسلح افواج نے جذبہ قوت ایمانی سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا،محمد علیم گجر

مسلح افواج نے جذبہ قوت ایمانی  سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا،محمد علیم گجر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی رہنماء مسلم لیگ ن چوہدری محمد علیم گجر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ۔۔

جذبہ قوت ایمانی سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانیوں نے جس جذبہ حب الوطنی کا اظہار کیا وہ قابل ستائش ہے ۔ برّی بحری اور فضائی افواج نے بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی،دشمن نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، لیکن ہماری افواج نے نہ صرف فوری اور مؤثر جواب دیا بلکہ دشمن کو اس کی جارحیت کا بھرپور خمیازہ بھگتنے پرمجبور کیا۔شہداء ہمارے قومی ہیرو ہیں جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں