شاہراؤں کی مرمت کا غیر معیاری کام،سرکاری خزانے کو نقصان

 شاہراؤں کی مرمت کا غیر معیاری کام،سرکاری خزانے کو نقصان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہرکی مختلف شاہراؤں کی مرمت میں غیر معیاری کام اور۔۔

ڈنگ ٹپاؤ کی پالیسی جہاں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا موجب بن رہی ہے ، وہاں لوگوں کے مسائل پہلے کی نسبت بڑھنے کا اندیشہ ہے ، ذرائع کے مطابق مالی سال کے اختتام پر بجٹ کو بے دریغ خرچ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،حادثات اور آمدورفت میں رکاوٹ بننے والے ٹوٹ پھوٹ کا شکار مختلف شاہراؤں پر پڑے گڑھوں کو ناقص میٹریل اور تارکول استعمال کر کے مرمت کیا جا رہا ہے ،شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پہلی بارش میں ہی یہ مرمتی کام ادھڑ کر رہ جائے گا، ٹھیکیدار اور متعلقہ شعبے کے افسران و ملازمین صرف بل پاس کروانے کیلئے شہریوں کو نئی مشکل میں ڈال رہے ہیں،معیار اور میرٹ کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں،شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے ایک مرتبہ خود دورہ کر کے کام کے معیار کی جانچ کرنے کے ساتھ ساتھ بہتری کیلئے فوری اقدام اٹھائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں