مثالی صفائی پر شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،ڈپٹی کمشنر

مثالی صفائی پر شہریوں کو خراجِ  تحسین پیش کرتا ہوں،ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے عیدالاضحیٰ پر شہر بھر میں مثالی صفائی کو یقینی بنانے پر۔۔۔

 شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں نے قربانی کے جانوروں کی باقیات کو شاپرز میں محفوظ کر کے صفائی عملے کے حوالے کیا، جس سے نہ صرف صفائی کا معیار برقرار رہا بلکہ ماحولیاتی آلودگی سے بھی بچاؤ ممکن ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق عوام کی بڑی تعداد نے انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقامات پر قربانی کو ترجیح دی، جو ایک خوش آئند اقدام ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں