ایل پی جی سلنڈر کی ری فلنگ کرنے وا لوں کے خلاف کریک ڈاؤن

 ایل پی جی سلنڈر کی ری فلنگ کرنے  وا لوں کے خلاف کریک ڈاؤن

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر سول ڈیفنس بھکر محمد اشرف کے خصوصی احکامات پرمحکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے غیر قانونی طور پر گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر کی ری فلنگ کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔۔

 اس ضمن میں محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے کارروائی کے دوران جمشیدایل پی جی ریفلنگ شاپ چکنمبرTDA38 پنوں والا جھنگ روڈ بھکرکا سامان جس میں ایک عدد ایل پی جی ریفلنگ موٹر اور کمپیوٹرائز کنڈے کو اپنے قبضہ میں لے کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں