غیرت کے نام پر نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج ،مقتول سپرد خاک

غیرت کے نام پر نوجوان کے قتل کا  مقدمہ درج ،مقتول سپرد خاک

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )کٹھہ سگھرال پولیس نے غیرت کے نام پر نوجوان رانا وقاص کو قتل کرنیوالے ملزمان طفیل، نعیم ، رضوان اور ان کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ مقتول کو کٹھہ سگھرال کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔۔۔

مقتول فریق کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے ملزم طفیل ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ، یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں دو خواتین سمیت چار افراد غیرت کے نام پر قتل ہوئے پہلے رنگپور بگھور میں بلال نامی نوجوان نے اپنی ٹک ٹاکر کزن تھل کی شہزاد ی کو قتل کیا ،دو یوم بعد شہزاد ٹاؤن میں جبی کے نوجوان عنصر محبوب نے پسند کی شادی کرنے کی پاداش میں اپنی بہن اور بہنوئی کو قتل کیا اور خود بھی پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ گزشتہ روز کٹھہ سگھرال میں رانا وقاص غیرت کی بھینٹ چڑھ گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں