ضلع خوشاب کی بیوٹیفکیشن کے حوالے سے اجلاس،اہم فیصلے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) ضلع خوشاب کی بیوٹیفکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ ضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹنٹ کمشنروں دیگرافسر اجلاس میں شریک تھے ۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کو ڈسٹرکٹ کی چاروں تحصیلوں میں بیوٹیفکیشن پلان بارے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جوہر آباد اور خوشاب کے مین روڈز، مین بازاروں اور دیگر ایریاز میں گیٹ نصب کیے جائیں گے ٹف ٹائلز، پارکنگ ایریا ،فٹ پاتھ و دیگر جگہوں پر لائیٹس پھولوں، پودوں اور سر سبز کیاریوں سے تزئین وآرائش سے آراستہ کر کے خوبصورت ترین بنایا جائے گا ایم سی خوشاب،قائد آباد، نورپورتھل نوشہرہ میں موزوں جگہ پر ریڑھی بازار بنائیں جائیں گے ۔