اسسٹنٹ کمشنر کا پپلاں تحصیل کے مختلف بس سٹاپس کا اچانک دورہ
میانوالی ، کندیاں(نامہ نگار، نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پپلاں اعجاز عبدالکریم نے پپلاں تحصیل کے مختلف بس سٹاپس کا اچانک دورہ کیا۔۔۔
اور بسوں کی چھتوں پرمسافر سوار کرنے کے سلسلہ میں عائد حکومتی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلہ میں ڈرائیوارز حضرات اورٹریفک پولیس کو ضروری ہدایات جاری کئیں اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے مختلف بس اسٹاپس کا اچانک معائنہ کیا اور ٹریفک پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اوور لوڈڈ ،سواریاں بسوں کی چھتوں پر سوار کرنے والی بسوں کو بندکیا جائے ۔