خالدجاوید گورائیہ کی زیر صدارت واجبات کی وصولیوں کا جائزہ اجلاس

 خالدجاوید گورائیہ کی زیر صدارت  واجبات کی وصولیوں کا جائزہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالدجاوید گورائیہ کی زیر صدارت سرکاری واجبات کی وصولیوں کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساریہ حیدر خان، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلما ن قیو م شیخ، اے سی پپلاں اعجازعبدالکریم کے علا وہ دیگر ریو نیو افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے آبیانہ، تاوان، زرعی انکم ٹیکس، سٹمپ ڈیوٹی سمیت دیگر سرکاری واجبات کی وصولی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں