گرمی کا زور عروج پر، بارش کی دُعائیں

گرمی کا زور عروج پر، بارش کی دُعائیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر اور گردونواح میں جمعہ کے روز بھی گرمی کا زور عروج پر رہا صبح سویرے ہی سورج نے نکلتے ہی آگ برسانے کا سلسلہ شروع کردیا۔۔۔

 حبس کی وجہ سے بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر تھا لوگ گرمی کی وجہ سے سخت مایوس نظر آئے ،تمام دن لُو چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہا گرمی کی شدت ہے کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی لوگوں نے نماز جمعہ کے دوران اﷲ کے حضور رحمت کی بارش کی دُعائیں بھی مانگیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں