پولیس لائنز میں جنرل پریڈ ،پولیس ،ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس،ایس پی یو اور لیڈیز فورس کی شرکت

 پولیس لائنز میں جنرل پریڈ ،پولیس  ،ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس،ایس  پی یو اور لیڈیز فورس کی شرکت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں پولیس ،ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس،ایس پی یو اور لیڈیز فورس نے شرکت کی جنرل پریڈ میں شرکت کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں نے دستوں کی شکل میں باری باری سلامی دی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فضل قادر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی، اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پریڈ کا مقصد فٹنس کے معیار کو بہتر بنانا ہے جنرل پریڈ سے نظم وضبط قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے ، آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں جنرل پریڈ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں